اسلام آباد، افغانستان میں قیام امن اور اصلاحات کے خطے پر اثرات اور بین الاقوامی استحکام کے موضوع پر عالمی کانفرنس کاانعقاد
افغانستان میں قیام امن اور اصلاحات کے خطے پر اثرات اور بین الاقوامی
استحکام کے موضوع پر عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ دارالخلافہ اسلام آباد میں
منعقدہ عالمی کانفرنس کے شرکاء نے افغانستان میں قیام امن اور اصلاحات کے
حوالے سے سیر حاصل گفت وشنید کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن خطے کیلئے ناگزیر ہے اور خطے میں امن سے عالمی استحکام میں مدد ملے گی۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بیس سال کی لڑائی ہے اس کے حل میں وقت تو لگے
گا تاہم ہماری خواہش ہے کہ اس کا باقاعدہ حل نکلے اس سلسلے میں امریکا اور
طالبان مل بیٹھ کر بات چیت کررہے ہیں۔ جس سے بہتری کی امید نظر آرہی ہے۔
کانفرنس میں شریک مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان کے مابین
دو نکات پر معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔ جن میں افغانستان سے امریکی افواج کا
انخلاء اور دہشت گردی کا خاتمہ یہ ایک بہت اچھی امید ہے ، دنیا بھر کی نظر
اس بات پر بھی مرکوز ہیں۔ امید ہے کچھ وقت میں بہتری سامنے آئے گی۔