اسلام آباد، حواس باختہ بھارت نے پاکستان کو ٹماٹر کے بعد اب کیلے کی برآمد پر بھی پابندی عائد کردی
حواس باختہ بھارت نے پاکستان کو ٹماٹر کے بعد اب کیلے کی برآمد پر بھی
پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ بھارت کے اس اقدام سے
کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ٹماٹر پر پابندی لگنے سے کوئی فرق نہیں پڑا اور اب
کیلے کی پابندی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ پاکستانی کاشتکاروں کو
چاہیے کہ وہ اپنی پیداوار پر زیادہ توجہ دیں۔
اسلام آباد میں ایک پھل فروش احمر عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کیلا بند
کردیا تو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کسانوں کو شعور بیدار کرنے
کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک میں اچھے کیلے کی زیادہ طلب ہے، کسان زیادہ سے
زیادہ اپنی فصل پر توجہ دیں، ہمارے ملک میں بھارت سے زیادہ اچھا کیلا اگ
رہا ہے، ٹماٹر بھی ہمارے ملک میں اچھا ہے۔
ایک خریدار محمد دین خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلے ٹماٹر بند کیا اور
اب کیلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بھارت اپنے کیلے اپنے پاس رکھے ہمیں اس کے
کیلے نہیں چاہیے، حکومت دوسرے ملکوں سے تعلقات بحال کرے۔
ایک دکاندار سیف عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹماٹر بند کیا تو کوئی فرق
نہیں پڑا اور اب کیلا بند ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس اقدام سے بھارت
کی اپنی معیشت کمزور ہوگی، اربوں روپے کی درآمدی کھپت ہوتی تھی۔
ایک بزرگ پھل فروش محمد رزاق کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کا کیلا نہیں
چاہیے، کیلے کے بغیر بھی گزارا ہوجائے گا، ہم کیلے کے بغیر کمزور نہیں
ہوسکتے۔