Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 15, 2019 08:20 pm views : 381

Location : Domestic Place

Islamabad- Pakistan improving its economic ties with world: Asad Umar
  • Urdu

اسلام آباد، آئی ایم ایف سے قرض کی رقم ابھی طے نہیں ہوئی، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی رقم ابھی طے نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا مشن چیف 26 مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کا وفد 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گا۔
اسلام آباد میں سفارتکاروں کیلئے منعقدہ کورس کی تقریب کے بعدذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے  گفتگو میں اسد عمرنے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے اور پاکستان بھارت کےساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتا ہے۔ بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ پیچھے نہیں کریں گے۔ اگر دوستی قبول نہ کی گئی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔
انہوں  نے کہا کہ ایران اور افغانستان کو علاقائی ترقی کے پروگرام میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔ علاقائی ترقی کے لیے بھارت کے ساتھ امن ضروری ہے۔ ایران اور افغانستان میں بھی امن ضروری ہے۔
قبل ازیں تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کو دنیا سے جوڑنا چاہتے ہیں، پاکستان دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ چین کے ساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں، ترکی کے ساتھ ٹریڈ فریم ورک طے کیا گیا ہے، ایران کے ساتھ بد قسمتی سی تجارت نہیں بڑھ رہی جبکہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
اسدعمرنےکہا کہ پاکستان تمام ممالک کیساتھ امن چاہتا ہے، حالیہ بھارت کے حملے میں پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، وزیر اعظم نے کہہ چکے ہیں کہ بھارت اگر ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہم افغانستان کیساتھ امن چاہتے ہیں۔

Recent News

Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved