اسلام آباد، کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں صارفین کا دن منایا گیا
کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں صارفین کا دن
منایا گیا۔ اس حوالے سے دارالخلافہ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک
سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین
نے شرکت کی ۔ مقررین نے صارفین کے حقوق کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔
کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن سید آصف حسین کا کہنا تھا کہ
کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان 1995ء سے پاکستان میں صارفین کی آواز بلند
کررہا ہے۔ کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان ہر سال 15 مارچ کو صارفین کا دن
مناتا ہے، کانفرنس کا تھیم اطلاعات تک رسائی، توانائی اور پانی پر رکھا گیا
،جس میں صارفین کے مسائل پر گفت وشنید کی گئی۔ اس کے علاوہ کنزیومر رائٹس
کمیشن آف پاکستان صارفین کوآگاہی فراہم کررہا ہے کہ صارفین کے حقوق کیا
ہیں۔ دکان پر صارف جاتا ہے تو اس کیلئے لازمی ہے کہ اس کی رسید لے اگر اس
چیز میں کوئی مسئلہ آتا ہے اس کے پاس رسید نہیں ہوگی تو کنزیومر کورٹ میں
کیس دائر نہیں کرسکتا، سندھ اور بلوچستان میں کنزیومر کورٹس نہیں بن سکے
ہیں، موجودہ حکومت سے درخواست ہے جس طرح باقی صوبوں میں کنزیومر کورٹس قائم
کئے جاچکے ہیں اسی طرح سندھ اور بلوچستان میں بھی کنزیومر کورٹس قائم کئے
جائیں۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والی ایک طالبہ عائشہ ظریف کا کہنا تھا کہ کانفرنس
میں شرکت کا مقصد یہ ہے کہ میں بنیادی طور پر یہ جاننا چاہتی ہوں کہ صارفین
کے اصل حقوق کیا ہوتے ہیں، صارفین کا دن کیوں منایا جاتا ہے، ہمارے کیا
حقوق ہیں تاکہ مجھے اپنے حقوق کی آگاہی کا پتہ چل سکے۔