کراچی، ڈی ایم سی سینٹرل کے زیر اہتمام پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کا آغاز
ہر سال کی طرح امسال بھی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) سینٹرل کے
تحت پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کا آغاز ہوگیا۔ نمائش میں رکھے گئے تمام
پھول ڈی ایم سی سینٹرل کی نرسری میں ہی تیار کئے گئے ہیں۔فتح باغ میں شروع ہونے والی نمائش 20 مارچ تک
جاری رہے گی۔ نمائش میں عوام کی جانب سے بھرپور شرکت کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر پارکس ڈی ایم سی سینٹرل محمد ندیم کا کہنا تھا کہ پھولوں کی نمائش
ڈی ایم سی سینٹرل کی جانب سے سالانہ کی جاتی ہے۔ پاکستان بھر میں یہ واحد
ڈی ایم سی ہے جو چار فلاور شو منعقد کرتی ہے۔ نمائش میں رکھے گئے جتنے بھی
پھول اور پلانٹس ہیں وہ اپنی ہی نرسری پر تیار کئے گئے بھی باہر سے کوئی
پھول نہیں خریدے گئے۔
ڈی ایم سی سینٹرل کی عہدیدار شمعونہ صدف کا کہنا تھا کہ یہاں پر ایک بہت
خوبصورت ماحول ہے، جس میں بہت ہی خوبصورت پھول ہی پھول مختلف قسم کے نظر
آرہے ہیں جو کہ ڈی ایم سی ملازمین کی محنت ہے جس کے باعث فلاور شو اتنا
خوبصورت نظر آرہا ہے، یہ پانچ روزہ نمائش ہے۔ اس نمائش میں مختلف لوگ آتے
ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کے لمحات کو انجوائے کرسکیں۔