اسلام آباد، دارالخلافہ اسلام آباد کا تفریحی مقام ایف نائن پارک
دن بھر کی تھکاوٹ اور فکرات کو زائل کرنے کیلئے جہاں لوگ اکثر تفریحی
مقامات کو ترجیح دیتے ہیں وہیں دارالخلافہ اسلام آباد کے شہری بھی پرمسرت
لمحات کو محسوس کرنے اور سیر وتفریح کیلئے ایف نائن سیکٹر میں واقع فاطمہ
جناح پارک کا رخ کرتے ہیں اور وہاں کی ہریالی سے محظوظ ہوتے ہیں۔
اسلام آباد کے شہری اپنے بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں
آتے ہیں جہاں پر چھوٹے بچے جھولے جھول کر مزہ لیتے ہیں وہیں بڑے کرکٹ کھیل
کر انجوائے کرتے ہیں۔
ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ میں فاطمہ جناح پارک اکثر آتا ہوں اور یہاں فٹبال
کھیلتا ہوں، یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے، انتظامیہ کی طرف سے پارک میں کئے
گئے اقدامات سے مطمئن ہوں۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح پارک بہت اچھا ہے، یہاں پر نہ صرف
اسلام آباد کے شہری بلکہ دوسروں شہروں سے بھی لوگ آتے ہیں، یہ سیر وتفریح
کیلئے اچھی جگہ ہے، یہاں پر خوشگوار احساس غالب آتا ہے۔ یہاں پر کھیل کے
حوالے سے بھی بہت سہولیات میسر ہیں۔
ایک شہری نے بتایا کہ یہاں پر کرکٹ اسٹیڈیم بھی ہے، مارگلہ ہلز یہاں سے صاف
نظر آتی ہے۔ بچوں کیلئے پلے گراؤنڈ بھی ہے، پارک میں جھولے لگے ہوئے ہیں،
ہم چھٹی کے دن اکثر یہاں آتے ہیں اور لطف اندوز ہو کر جاتے ہیں۔