Mar 16, 2019 07:23 pm
views : 476
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Finance Minister addresses to Traders
اسلام آباد، تاجروں کے مسائل حل کریں گے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی
کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تاجروں نے اپنے مسائل سے وفاقی
وزیر خزانہ کو آگاہ کیا، جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے تاجروں کو ہر ممکن
تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ تاجروں کیلئے ہر سیکٹر میں گیس اور بجلی
فراہم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں معاملے کو دانستہ طور پر ماضی میں
پیچیدہ بنایا گیا، ماسٹر پلان پر کام ہوچکا ہے، کابینہ کی کمیٹی بن چکی ہے،
رواں برس ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے کر تمام مسائل حل کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک خبر میں سفید جھوٹ بولا گیا ہے کہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مزید مہنگائی آئے گی، عوام چیخیں مارے گی۔