Mar 16, 2019 07:48 pm
views : 479
Location : different areas
Lahore- Peace for Life Welfare Foundation organizes walk against NZ Mosque Attack
لاہور، نیوزی میں دہشت گرد واقعہ میں مسلمانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ
پیس فار لائیو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت نیوزی میں معصوم مسلمانوں کے قتل کے
خلاف واک کا اہتمام کیا گیا۔ وا ک کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور
بینرز اٹھائے ہوئے تھے ، شرکاء کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل
جاری رہا۔ واک میں خواتین بھی شریک تھیں۔
مظاہرین کی قیادت میاں عامر رزاق کررہے تھے۔
اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ دنیا میں کہیں بھی مسلمان ہیں یا کوئی بھی
انسان ہے وہ ہمارے بھائی ہیں اور نیوزی میں جو واقعہ ہوا ہے یہ دل کو ہلا
دینے والا واقعہ ہے ۔ دہشت گرد کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ واک کا
مقصد جو ہمارے بھائی شہید ہوگئے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں
کو یہ پیغام ہے کہ ہم بڑی عزم والی قوم ہیں ۔ ہمارے نبی پاک نے امن کا
پیغام دیا ہے۔ دہشت گرد جتنی بھی دہشت گردی کرلیں ہمارے ارادوں کے کمزور
نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ
مقام عطا فرمائے۔