Mar 16, 2019 07:54 pm
views : 483
Location : Islamia Collage
Karachi- Islami Jamiat e Talaba Protest against NZ Mosque attack
کراچی، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں ہونے والی دہشت
گردی کے خلاف اسلامیہ کالج کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گرد
حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ بہت بڑا واقعہ ہے، امت مسلمہ اور او آئی سی
کو اس دہشت گردی پر آواز بلند کرنی چاہیے۔ دہشت گردی کی باقاعدہ براہ راست
ویڈیو چلائی گئی اس کا نوٹس تک نہیں لیا گیا بلکہ اس واقعہ کو دیوانہ پن
کا نام دیا جارہا ہے اگر یہ واقعہ مسلمانوں کے شہر میں ہوتا تو اسے مسلم
اور اسلام فوبیا سے جوڑا جاتا ۔ مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا
ہے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت دکھ اور غم کا وقت ہے پوری دنیا خاص
طور پر مسلمانوں کیلئے کہ مسلمان عبادت اور سکون کیلئے مسجد جاتے ہیں وہاں
پر بھی دہشت گردوں نے انہیں رہنا نہ دیا اور بے دریغ قتل کیا ، پچھلے چند
سالوں سے مغرب میں یہ مہم چلائی جارہی ہے کہ مسلم ممالک کی عبادتگاہوں کو
نشانہ بنانے والوں کو زیادہ پوائنٹس ملیں گے یہ اسی کا تسلسل ہے، دہشت گرد
نفسیاتی مریض نہیں تھا ،اس نے پورے شعور کے ساتھ یہ کام کیا ہے، بندوق پر
عیسائی رہنماؤں کے نام آویزاں تھے جو مسلمانوں کا خون کرنے میں شامل رہے
ہیں۔
مظاہرے میں شریک ایک طالبعلم کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے
بلکہ یہ واقعات کا تسلسل ہے۔ یہ پوری سوچ کا غماز ہے جو مغرب میں پروان چڑھ
رہی ہے، مغرب اسلام سے خوفزدہ ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے آفیشل بیان آنا
کہ مسلمان ہی اس کے ذمہ دار ہیں بہت افسوسناک ہے۔