لاہور، غربت سےنیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں، وزیر صحت پنجاب
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمن راشد نے کہا ہے کہ غربت سےنیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں۔
وزیر
صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے 50 فی صد بھرتیاں شروع
کی، نئے8 ہزار
ڈاکٹرمیرٹ پربھرتی کیے،اسپتال چاہے سنگ مرمر کا بنا دیں، ڈاکٹر نہیں ہوگا
تو کوئی نہیں جائے
گا، اسپتال خستہ حال بھی ہو، لیکن ڈاکٹرز موجود ہو، تو سب جائیں گے۔
میرامحکمہ کام کررہا ہے، 2600 نرسز کی ریکروپمنٹ مکمل ہوئی، مزید کام جاری
ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ ترشکایات رویےکی آتی ہیں، معالج کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ مریضوں کی عزت اورعلاج کریں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہیلتھ کارڈ سے غریبوں کو علاج کی سہولیات میسر آئیں گئی اور ان کی مشکلات کم ہوں گی۔