Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 17, 2019 03:32 pm views : 437

Location : Domestic Place

Islamabad- Death toll of Pakistanis killed in Christchurch attacks rises to 9
  • Urdu

 کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی

دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے نتیجے میں 9 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔
ٹوئٹر پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں مزید 3 پاکستانیوں ذیشان رضا،ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ شہداء کے خاندانوں سے رابطے میں ہے۔
دفتر خارجہ نے اس سے قبل سید اریب احمد، محبوب ہارون، سہیل شاہد، سید جہانداد علی، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن سانحہ کرائسٹ چرچ کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔ شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ وزٹ ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی نعیم راشد کو قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے  شہید سید اریب احمدکے ماموں مظفر خان نے بتایا کہ اریب نیوزی لینڈ میں چارٹر اکاؤنٹنٹ کی نوکری کرتے تھے جبکہ انہیں ٹی وی پر انکی شہادت کا پتہ چلا۔
مظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ  حالیہ واقعے کو کوئی دہشتگردی نہیں کہہ رہا جبکہ یہ ایک دہشتگردی کا واقعہ ہے۔
اریب احمد کے کزن کا کہنا تھا کہ انکی میت پاکستان لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔

Recent News

Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved