Mar 17, 2019 03:34 pm
views : 422
Location : Different Places
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah Visit National Stadium
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ ،پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی
شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پہنچ کر پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے
آخری مقابلے کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ پر پارکنگ ایریا کا دورہ کا،اسٹیڈیم میں پی سی بی
کے افسران، کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کو انتظامات کے حوالے سے بریف
کیا،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی سی بی کو مبارکباددی کہ انہوں
نے اچھے انتظامات کئے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے بات
کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے لیے خوشی کی بات ہے
کہ وہ 7میچ پہلے دیکھ چکے ہیں اور خوشی ہے کہ آج پی ایس ایل کا دوسرا
فائنل کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔