Mar 17, 2019 04:38 pm
views : 501
Location : Foreign Office
Islamabad- OIC meeting called in aftermath of New Zealand attacks
اسلام آباداسلام فوبیا کے سدباب کے لیے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو طلب کیا گیا ہے،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
کا کہنا ہے کہ اسلام فوبیا کے سدباب کے لیے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 22
مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس کا مقصد مسلم امہ کو واقعے کے بعد اکھٹا
کرنا ہے
وزیر خارجہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ دنیا کے پر امن ترین ملکوں
میں سے ایک ہے، کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں 50 افراد شہید ہوئے،جبکہ
اس سلسلے میں نیوزی لینڈ میں 4 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے
بتایا کہ نیوزی لینڈ واقعے میں کل 10 پاکستانی متاثر ہوئے، ہمارا ایک
شہری شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے، ہمارے سفیر اور ڈپٹی ہائی
کمشنر کرائسٹ چرچ میں موجود ہیں، اس کے علاوہ شہداء اور زخمیوں کی پاکستان
میں فیملیز سے بھی رابطے ہوچکے ہیں۔ لاشوں کی شناخت مشکل مرحلہ تھا جو مکمل
ہو چکا ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں پیر کو ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ 6
پاکستانی شہدا کی تدفین ان کے اہل خانہ نیوزی لینڈ میں ہی کرنا چاہتے ہیں
جب کہ 3 خاندانوں نے میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی ہے۔
شاہ محمود
قریشی نے کہا کہ میری ترکی کے وزیرخارجہ سے بات ہوئی ہے، ہم نے فیصلہ کیا
ہے کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 22
مارچ کو استنبول میں ہوگا، اجلاس کا مقصد مسلم امہ کو واقعے کے بعد اکھٹا
کرنا ہے، اسلام فوبیا کے سدباب کے لیے مسلمان ممالک کے کردار پر بات ہوگی۔