Mar 17, 2019 05:53 pm
views : 468
Location : Domestic Place
Dera Murad Jamali- Four killed as passenger train derails after IED blast
ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پردھماکا‘ 4 افراد جاں بحق
صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پردھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات
کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شہید عزیز بلوچیک پوسٹ کے
قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے آنے والی
جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
افسوس ناک حادثے میں خاتون
سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام نے
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
دھماکے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری
جانب ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، مسافر
اپنی مدد آپ کے تحت نجی گاڑیوں میں کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔