Mar 17, 2019 07:53 pm
views : 494
Location : Domestic Place
Karachi- Public Voxpop about PSL Final
کراچی،پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے کرکٹ کے متوالے پرجوش
پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہائی وولٹیج مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔
اس
حوالے نہ صرف کھلاڑی بلکہ عوام کا جوش بھی آسمان سے باتیں کررہا ہے،کراچی
کے اسٹریٹ کرکٹرز بھی اس حوالے سے خاصے پرجوش نظر آرہے ہیں ۔
کرکٹ کے
متوالوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ٹیم جیتے جیت پاکستان کی ہی ہوگی جبکہ
ہماری خواہش ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچزپاکستان میں ہوں۔
محمد
اویس کوئٹہ کو سپورٹ کرتا ہوں اور کوئٹہ ہی جیتے گی کافی عرصے سے کوئٹہ
فائنل میں پہنچ رہی ہے لیکن کامیاب نہیں ہو سکی تاہم اس بار کامیاب ہوگی۔
ارباز
آج تو عید جیسا سماں ہو رہا ہے کوئی بھی ٹیم جیتے جیت پاکستان کی ہوگی
اور ہماری خواہش ہے کہ آئندہ تمام میچز پاکستان میں ہوں۔
سہیل کا کہنا
تھا کہ پی ایس ایل پیور کرکٹنگ فارمیٹ ہے جبکہ آئی پی ایل میں ایسا لگتا
ہے کہ نورا کشتی ہو رہی ہے،پی ایس ایل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بھی پاکستان
میں واپس آئیگی۔