Mar 17, 2019 10:38 pm
views : 488
Location : National Press Club
Islamabad- Candlelight vigil for New Zealand Shooting victims
اسلام آباد،نیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن
وفاقی دارالحکومت اسلام
آبادمیں شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے
سانحے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں نیشنل پریس کلب کے باہر شمعیں روشن
کی گئیں تقریب میں شہریوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے
والے افراد نے شرکت کی ۔
شرکا
نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نیوزی لینڈ سانحے کے متاثرین
سے اظہار یکجہتی کے کلمات درج تھے،اس موقع پر شرکا نےزخمیوں کی جلد
صحتیابی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی۔
محمد
زمان باجوہ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
ہم یہ پیغام دینا چاہتےہیں کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے،ہم اس مشکل
گھڑی میں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ کھڑے۔
خولہ
خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں نہتے مسلمانوں کی انتہائی سفاکانہ
طریقے سے شہید کیا گیا یہ ہوری امت مسلمہ کیلئے ایک لمحہء فکریہ ہے۔