لاہور،ن لیگی کارکنان کا نواز شریف کے حق میں احتجاج
لاہور میں مسلم لیگ ن کے
کارکنوں کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کے حق میں احتجاج کیا گیا،مظاہرے
میں ن لیگ کے مرد و خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مظاہرین نے
ہاتھو ں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نواز شریف کی رہائی کے
مطالبات درج تھے جبکہ لیگی کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کےنمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے مقامی عہدیدار محمد علی
چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ان مشکل حالت میں اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں
اگر اس حکومت نے نواز شریف کو طبی سہولتیں نہ دیں تو عوام انہیں معاف نہیں
کریں گے۔
ن لیگ کی خاتون رہنما کا کہنا تھا انشا ء اللہ نواز شریف بہت جلد عوام کے ساتھ ہوں گے اور یہ جعلی حکومت ختم ہوجائیگی۔