کراچی،نیوزی لینڈ واقعے کے خلاف مسیحی برادری کا احتجاج
نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے
دہشتگردی کے واقعے کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا
گیا اور شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ،کراچی پریس کلب کے باہر کئے
جانے والے مظاہرے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد
میں شرکت کی اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بے گنا ہ نمازیوں کو شہیدکئے
جانے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم
نہتے مسلمانوں کو شہید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جبکہ دہشت
گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آف پاکستان بشپ کاؤنسل بشپ خادم بھٹو کا کہنا تھا
کہ نیوزی لینڈ میں مسلمان بھائیوں کو دردناک طریقے سے قتل کیا گیا
ہے،پاکستان میں بسنے والے مسیح اس طرح کے واقعات کے خلاف ہمیشہ آواز بلند
کرتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر انور لعل دین کا کہنا تھا کہ
انسانیت اور مذہب کے ناطے سے ہم نیوزی لینڈ میں ہونے والے واقعے کی مذکت
کرتے ہیں۔