Mar 17, 2019 11:26 pm
views : 495
Location : Different Places
Karachi- Voxpop about Facebook
فیس بک کی جانب سے کرائسٹ چرچ واقعے کی ویڈیو ساڑھے دس لاکھ بار ہٹائی گئی
فیس بک نے نیوزی لینڈ کے
شہرکرائسٹ چرچ میں دو مساجدپرکئے جانےوالے دہشت گردانہ حملے کے واقعہ کے
24 گھنٹے کے اندر تقریباً ساڑھے دس لاکھ ا یسی ویڈیو ہٹا دی ہیں جن میں
حملہ آور کو لوگوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔یہاں یہ بات قابل
ذکر ہے کہ دہشت گردایک مسجد پر حملے کے دوران فیس بک پر لائیو تھا اور وہ
ویڈیو فیس بک پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی ۔
شہریوں نے اس با ت پر تشویش
کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد نے واقعے کی لائیو ویڈیو بنائی اسکے باوجود
اسکے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو رہی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کامران مغل کا کہنا تھا دہشت گرد نے
حکام بالا کو دس منٹ پہلے میسج کیا تھا تاہم کسی نے ایکشن نہیں لیا۔
کامران
مغل انسانیت کے دشمنوں کو اسلام سافٹ ٹارگٹ ملا ہوا ہے اگر یہ واقعہ کسی
مسلمان کے ہاتھوں ہوتا تو اسے دہشتگرد قرار دیا جاتا جبکہ مذکورہ دہشتگرد
کو پاگل قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک اور شہری ارشد کا کہنا تھا کہ عالمی
سطح پریہ مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ کوئی بھی دہشتگرد جس کی داڑھی ہے اسے
اسلام سے منسوب کردیا جاتا ہے ،اب جبکہ ایک شخص جو کہ مذہبی منافت کی بنا
پر دہشتگردی کر رہا ہے اس کے ثبوت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔