Mar 18, 2019 01:16 pm
views : 443
Location : Accountability Courts
Lahore- 15 days extend on Physical remand of PTI Leader Aleem Khan
لاہور، آمدن سے زائد اثاثہ کیس، علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو مزید پندرہ روز کیلئے جیل بھجوادیا ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے تحریک انصاف کے رہنما
علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے
علیم خان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
علیم خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کئی روز سے گرفتار ہیں
لیکن نیب نے اب تک ان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا، نیب کے وکیل نے جواب
میں کہا کہ ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے۔ مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائر کر دیا
جائے گا۔
احتساب عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں
15 دنوں کی توسیع کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ علیم خان کا جوڈیشل ریمانڈ
ختم ہونے پر انہیں 2 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ علیم خان پر ظاہر کردہ آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔