Mar 18, 2019 02:38 pm
views : 448
Location : Domestic Place
Islamabad- MOU Sign for Green & Clean Pakistan Campaign between National Highway Authority and Pakistan Heritage Authority
اسلام آباد، ملک بھر کی سڑکوں کو صاف وشفاف اور سرسبز بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، مراد سعید
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک بھر کی سڑکوں کو صاف
وشفاف اور سرسبز بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ ملک کو سرسبز وشاداب بنانا
ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر شجرکار مہم جاری ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاکستان ہیرٹیج اتھارٹی کے مابین شجرکاری مہم کے
سلسلے میں منعقدہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ معاہدے سے قبل وفاقی
وزارت ماحولیات کے ساتھ اپنی شاہراہ کے نام سے ایم او یو پر دستخط کئے گئے
تھے جس کا مقصد تمام سڑکوں کو سرسبز وشاداب رکھنا ہے۔ اب گلگت بلتستان،
آزاد کشمیر، سندھ، خیبرپختونخواہ اور پنجاب سمیت دیگر علاقوں کے پندرہ
مقامات پر شجرکاری کئے جانے کی مہم چلائی جارہی ہے اس ضمن میں این ایچ اے
اور پی ایچ اے کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ آئندہ
مرحلے میں اس مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے ہم اس شجرکاری مہم کا آغاز کررہے ہیں ، اس
سلسلے میں این ایچ او کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ پندرہ مقامات پر شجرکاری
کرنا اور بعد ازاں ان کو خوبصورتی کی طرف لے جانا ہے۔ اس ضمن میں جامعات،
کالجز، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔