Mar 18, 2019 02:59 pm
views : 462
Location : Sindh Assembly
Karachi- MNA Nafisa Shah reached Sindh Assembly for meet Speaker
کراچی، منتخب اسمبلی کے اسپیکر کے ساتھ رویہ مناسب نہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کرنے پہنچیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آج میں محض اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے
ہی نہیں بلکہ سندھ اسمبلی کے ایوان سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہوں۔
ڈاکٹر نفسیہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کا تقاضا اس
نہج پر ہے اسے بھی اجاگر کرنا چاہتی ہوں۔ آغا سراج درانی سے ملاقات کے
دوران سن کر دکھ ہوا کہ ایک منتخب اسمبلی کے اسپیکر کے ساتھ کیا رویہ روا
رکھا جارہا ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بتایا کہ انہیں ایک
کھولی میں رکھا ہوا ہے جو غالبا آٹھ فٹ لمبی اور پانچ فٹ چوڑی ہے اس میں
کوئی بھی کھڑکی نہیں ہے۔