Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 18, 2019 04:53 pm views : 480

Location : Railway Headquarters

Lahore- Shehbaz Sharif playing on both sides of wicket, Shaikh Rasheed
  • Urdu

لاہور، شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیلنا جانتے ہیں، شیخ رشید

 وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے  کہ بلاول بھٹو زرداری کو دو بار معاف کیا ہے لیکن تیسری بار معاف نہیں کروں گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ میں نے نواز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو این آراو مانگتے ہوئے نہیں سنا لیکن شہباز شریف کو این آر او مانگتے ہوئے دیکھا ہے۔ شہبازشریف نے اپنے لیے این آر او لیا یا نہیں یہ مجھے نہیں پتا۔ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیلنا جانتے ہیں۔ شہباز شریف کے این آر او مانگنے کے معاملے پر مناظرہ بھی کرسکتا ہوں، ہار گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کے پاس ڈھیل اور ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں، چور، ڈاکو اور لٹیرے منہ چھپائے پھر رہے ہیں، یہ لوگ حکمران ہوں تو ٹارزن بنے پھرتے ہیں لیکن 4 دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے، نا انہیں پاکستان کی دوائیں پسند ہیں، نہ ڈاکٹر اور اسپتال۔ ان کا صرف ایک ہی مسئلہ ہے کہ انہیں ضمانت مل جائے۔ ان کا ایشو ہے کہ مال کمانا اور لندن جانا ہے، پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں ان کے سارے کیس سندھ میں لگیں جب کہ ن لیگ والے چاہتے ہیں ان کے کیس لاہور میں لگیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بختاور یا مریم کچھ بھی کہیں، میرےلیے مناسب نہیں کہ انہیں جواب دوں، پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں ، اعتزازاحسن اورلطیف کھوسہ نے بغیرفیس کے پاناما کیس کی تیاری میں میری مدد کی، بختاور میری بیٹی کی طرح ہے، اس کی بات کا جواب نہیں دوں گا، بلاول نے مجھ پر 2 مرتبہ حملے کیے اور دونوں مرتبہ میں نے معاف کیا لیکن تیسری دفعہ کے بعد گنجائش نہیں۔

Recent News

Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved