لاہور، مغربی ممالک سے موازنہ کرنے کیلئے بیماریوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے، اہلیہ گورنر پنجاب
گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک سے موازنہ کرنے کیلئے مہلک بیماریوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
لاہور پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کی اہلیہ
پروین سرور کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پولیو اور ہیپاٹائٹس جیسی
موذی بیماریاں ختم ہورہی ہیں جبکہ پاکستانی طلباء پر بیرون ممالک میں
پڑھائی کیلئے جانے پر بلڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک نہیں چاہتے کہ ایسی موذبی بیماریاں ان
کے ملکوں میں جائیں جب تک ہم ملک سے ایسی موذی امراض کو ختم نہیں کریں گے
تب تک ہم دوسرے ممالک سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔