کراچی، مسیحی برادری سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کا نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد واقعے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
پاکستان میں رہنے والے تمام مسیحی برادری اور دیگر تمام مذاہب کے لوگوں کی
جانب سے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گرد واقعے کے
خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء اپنے ہاتھوں
میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے
بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مظاہرے میں شریک ایک پادری کا کہنا تھا کہ ہم مسیحی ہوتے ہوئے بھی اپنے
مسلمان بھائیوں کے دکھ میں ان کے ساتھ ہیں اور یقین دلاتے ہیں ہم سب مل کر
اس شیطانی قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہمیں ہر طرح کی
قربانیاں دینی آتی ہیں۔ مسلمانوں نے قربانیوں دے کر ثابت کردیا کہ ہم خدا
کو نہیں چھوڑ سکتے۔ دینی فرائض کے منکر نہیں ہوسکتے اور شیطانی طاقت کے
خلاف ہیں۔
مظاہرے میں شریک ایک وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نیوزی میں ہونے والے واقعے کی
پرزور مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ سے درخواست کرتے ہیں کہ دنیا کے امن
کیلئے پاکستان نے ستر ہزار سے زائد اپنے پیاروں کی قربانیاں دی ہیں اور
دنیا کے امن کیلئے پاکستان کو آن بورڈ لیا جائے۔
مظاہرے کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔