Mar 18, 2019 07:10 pm
views : 488
Location : Domestic Place
Islamabad- NAMA and UNHCR sign MoU for Afghan Refugee Empowerment
اسلام آباد، افغان مہاجرین خواتین کو معاشی اور اقتصادی طور پر خود مختار بنانے کیلئے معاہدہ طے پاگیا
ناما ویمن ایڈوینسمنٹ اسٹیبلشمنٹ اور یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمیشن برائے
مہاجرین کے مابین ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے پر دستخط
ڈائریکٹر ناما ریم بن کرم اور یو این سی ایچ آر کی پاکستان میں ترجمان
ریدوندرنی مینکڈی والا نے کئے۔
معاہدے کے تحت یو این ایچ سی آر پاکستان میں موجود افغان مہاجرین خواتین کو
معاشی اور اقتصادی طور پر خود مختار بنانے کیلئے ایک سالہ پروگرام ترتیب
دیا گیا ہے۔
ناما ویمن ایڈوینسمنٹ اسٹیبلشمنٹ معاہدے کے تحت پنجاب اور اسلام آباد کے
مختلف علاقوں میں ایک سو پچاس سے زائد افغان مہاجر خواتین کو ووکیشنل
ٹریننگ سینٹرز میں دستکاری سمیت دیگر ہنر کوسکھانے میں مدد فراہم کریں گے
جس کی بدولت میں وہ باعزت روزگار کمانے کے لئے معاشی اور معاشرتی طور پر
خود مختار بن سکیں گی۔
ڈائریکٹر ناما کا کہنا تھا کہ یو این سی ایچ آر اور ناما کے درمیان ہونے
والا معاہدہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد معاہدہ ہے۔معاہدے کے تحت افغان
مہاجرین خواتین کو ہنر سکھائے جائیں گی جس کے بعد وہ اقتصادی اور معاشی طور
پر خود مختار بن سکیں گی۔
یو این سی ایچ آر کی پاکستان میں ترجمان ریدوندرنی میکنڈی والا کا کہنا
تھا کہ موجودہ حالات میں افغان مہاجرین خواتین کیلئے ایسا معاہدہ بہت ضروری
تھا۔ معاہدے کے تحت خواتین کو ترقی کے بہترین مواقع میسر آئیں گے ۔ افغان
مہاجرین خواتین ہنر سیکھنے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ رضا کارانہ طور پر
واپس افغانستان جاکر بھی معاشی اور اقتصادی طور پر نہ صرف مستحکم ہوں گے
بلکہ باعزت روزگار بھی کماسکیں گی۔