Mar 18, 2019 08:44 pm
views : 479
Location : Domestic Place
Islamabad- India create Hurdles for Opinion Polls in Occupied Kashmir, Sardar Masood
اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کے راستے میں رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں، سردار مسعود خان
جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام دارالخلافہ اسلام آباد میں آزاد کشمیر
کا ابھرتا سورج کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سیاسی
جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی تنظیموں کے اکابرین اور صحافیوں نے بڑی تعداد
میں شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان
کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ 1947ء سے لے کر اب تک عوام نے کبھی کسی
حکومت کو اس کے موقف سے منحرف نہیں ہونے دیا، عوام کی ایک ہی آواز ہے اہل
مقبوضہ کشمیر کو آزادی اور حق خود ارادیت ضرور ملے گی۔
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر
میں جماعت اسلامی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت
اسلامی ایک نظریہ ہے اسے اس طریقے سے قتل نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے دفاتر پر
تالے لگانے سے ان کی سوچوں پر تالے نہیں لگائے جاسکتے۔ ہم جماعت اسلامی کی
قیادت اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے آزادی کشمیر کیلئے
جو بے پناہ قربانیاں دی ہیں اس کیلئے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
سردار مسعود کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کے راستے
میں رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں کیونکہ بھارت کو معلوم ہے کہ 1947ء کے موقع
پر بھی برصغیر پاک وہند میں رائے شماری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان
کا جھنڈا لہرایا گیا تھا۔