Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 19, 2019 01:57 pm views : 439

Location : Accountability Courts

Lahore- Rafique brothers' judicial remand extended till April 4
  • Urdu

لاہور، پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست کمرہ عدالت میں جمع کروا دی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اب تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں چل رہا ہے پھر وہ اسلام آباد میں کیوں ہیں۔ جیل حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہے جس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہیں۔
تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر عدالتی استفسار پر نیب حکام نے بتایا کہ تفتیشی افسر بیمار ہے جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کے حوالے سے حتمی رپورٹ کیوں نہیں آئی، آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نیب نے گرفتار کیا تھا تاہم 53 روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved