Mar 19, 2019 01:58 pm
views : 445
Location : Domestic Place
Lahore- Sharifs complain about facing ‘hurdles’ to meet Nawaz Sharif
لاہور، شہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم ہوگئے۔
ٹوئٹرپراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارباردرخواست کرنے کے باوجود
مجھے آج بھی نواز شریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا، میں اورخاندان کے
دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بارملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با
خبررہ سکیں۔ اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی
سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ
ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔