لاہور، جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے، صمصام بخاری
سولہویں قومی نمائش کا انعقاد صوبائی دارالحکومت لاہور کے الحمرا ہال میں
کیا گیا۔ نمائش میں سابق وزیر خارجہ راحت نوید ، وزیر اطلاعات پنجاب صمصام
بخاری اور دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صمصام بخاری نے لحمرا ہال میں ملک بھر سے آئے ہوئے اعلیٰ
کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز دیئے اور ان کے فن پاروں
کی نمائش دیکھی۔ وزیر اطلاعات نے مصوروں کے کام کو سراہا۔
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے مخالفین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ
یہاں پر زیادہ تر لوگوں کو تہذیب، تمدن، ثقافت، علم اور ادب کا کسی چیز کا
ادراک نہیں ہے۔ دنیا کی تیزی کے ساتھ جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی
ضرورت ہے۔
ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری کا
کہنا تھا کہ اگر گورنر آئینی طور پر بل واپس بھیجتے ہیں تو اسمبلی دوبارہ
جائزہ لے گی، پارٹی کے اندر میری رائے اپنی جگہ لیکن ایوان میں بل کی
مخالفت نہیں کی۔