Mar 19, 2019 05:47 pm
views : 494
Location : Iqra University
Islamabad- President Arif Alvi addresses to Students
اسلام آباد، پاکستان انسانیت کے اعتبار سے فخر کے قابل ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانیت کے اعتبار سے فخر کے قابل ہے۔
اسلام آباد اقراء یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں چند دنوں کی باتیں آجکل زیادہ کررہا
ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میرا ملک ایک جمپنگ موڑ پر ہے اور جہاں اس نے
سب کچھ حاصل کرلیا اب وہ دنیا کو دکھارہا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین اور پڑوس میں
حالات جب خراب ہوئے تو یہ ملک وہ ہے جس نے 35 لاکھ مہاجرین کو تسلیم کیا
اور معاشرے نے اس پر اعتراض نہیں کیا اور حکومت نے ان کی دیکھ بھال کی تاہم
آج مغرب میں دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ سو دو سو مہاجرین پر اعتراض کرتے
ہیں کہتے ہیں کہ ہم مہاجرین کو آنے نہیں دیں گے، ،مہاجرین کے نام پر قتل
وغارت گری پر اتر آتے ہیں۔
صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان انسانیت کے اعتبار سے قابل فخر ہے۔