Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 19, 2019 05:59 pm views : 499

Location : ISPR

Rawalpindi- ISPR releases promo 'Voice of Stars' ahead of Pakistan Day
  • Urdu

راولپنڈی، ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد یومِ پاکستان کا نیا پرومو جاری

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سےستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد کے عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک فوج کی جانب سےہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ کا پرومو جاری کیا گیا تھا۔
 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد رکھا گیا ہے۔
پرومو میں راحت فتح علی خان، ہمایوں سعید، شفقت امانت علی ، علی ظفر، فہد مصطفیٰ، عثمان خالدبٹ، حمزہ علی عباسی اور دیگرفنکاروں کے پیغامات شامل کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل 17 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں جروشنیوں کا شہر، عروس البلا، پاکستان زندہ باد کے نام سے تیسرا پرومو جاری کیا تھا، پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت شاہد آفریدی، کیرون پولارڈ، کرس جورڈن اور دیگر کھلاڑی نے پاکستان زندہ پاکستان کے نعرے لگائے۔
پاک فوج کی جانب سے 15 مارچ کو بھی ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ کے  عنوان سے پرومو جاری کیا تھا۔
یاد رہے 13 مارچ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن 145پاکستان زندہ باد146 ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved