Mar 19, 2019 07:34 pm
views : 476
Location : different areas
Islamabad- Weather Pleasent due to Rain
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، فضاء نکھر گئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، فضاء نکھر
گئی۔ شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ منچلے نوجوان سڑکوں پر تفریح کیلئے
آگئے جبکہ لوگ اپنی فیملی کے ہمراہ موسم کا مزہ لینے کیلئے تفریحی مقامات
پہنچے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو موسموں کا شہر کہا جاتاہے اور خوبصورتی
کے اعتبار سے بھی بہت ہی خوبصورت دارالخلافہ ہے، بزرگ کہتے ہیں پندرہ سال
بعد اس قسم کا موسم دیکھنے کو آیا، کسانوں کا کہنا ہے کہ اس بار فصل بھی
اچھی ہورہی ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کا موسم بہت ہی خوشگوار ہوگیا ہے۔
دھوپ کی وجہ سے گرمی ہوگئی تھی تاہم بارشوں کا سلسلہ ایک مرتبہ شروع ہورہا
ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا، بہت زیادہ گرمی بھی نہیں اور بہت
زیادہ سردی بھی نہیں ہے، سب لوگ موسم کو انجوائے کرسکتے ہیں، سیر وتفریح
کیلئے بھی موسم بہت اچھا ہے۔
شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے تک دھوپ تیز ہوگئی تھی ، اسلام
آباد کے موسم کی یہی خوبصورتی ہے کہ حتمی طور پر موسم کے بارے میں کچھ نہیں
کہہ سکتے۔ موسم ایک مرتبہ پھر خوبصورت ہوگیا ہے۔