کراچی، سندھی ہاری تحریک نے صوبے کے مختلف اضلاع میں پانی کی قلت کے خلاف علامتی کیمپ لگادیا
سندھی ہاری تحریک (کیو ای ٹی) کی جانب سے بدین اور سندھ کے دوسرے ضلعوں میں
پانی کی قلت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر علامتی کیمپ لگادیا گیا۔
علامتی کیمپ میں ہاری تحریک کے مرکزی صدر انور نوہانی اور جنرل سیکریٹری
محمود رخشانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین ضلع میں پانی کی سخت قلت کے
سبب بدین کے آبادگار پریشان ہیں۔ فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طریقے سے پانی چوری کیا جارہا ہے جس میں
زرداری مافیا کے وڈیروں کا اہم کردار ہے۔ سندھ حکومت کے نمائندے نہیں چاہتے
کہ آبادگار خوشحال ہوں۔