Mar 19, 2019 08:50 pm
views : 495
Location : Shri Ram Mandir
Karachi- Hindu Community Eve Holi Preparations
کراچی،ہولی کا تہوار کل پاکستان بھر میں منایا جائے گا
ہندو برادری کا مذہبی تہوار ہولی کل دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مذہبی
جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ اس ضمن میں ہولی کی تیاریاں حتمی مراحل میں
داخل ہوگئی ہیں۔ مندروں کی مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی حتمی
شکل دی جارہی ہے۔
ہندو برادری کی جانب سے ہولی کے موقع پر ایک دوسرے کو تحائف دینے کیلئے پکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شری رام مندر کے روہت شری رام ناتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا گھر اور
ہماری دھرتی ہے، اس دھرتی پر ہر سال اچھے طریقے سے ہولی مناتے ہیں۔ 23 مارچ
بھی قریب آگئی ہے اس موقع پر ہولی کو بھی اچھے طریقے سے مناتے ہوئے پوری
دنیا میں یہ پیغام عام کریں گے کہ ہم سب ایک ہیں۔ ہماری پہچان پاکستان ہے،
ہم ہولی کے رنگ پاکستان دیش میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے سنگ مل
کر منارہے ہیں۔