Mar 19, 2019 09:00 pm
views : 410
Location : Shalamar Baagh
Lahore- NZ Mosque Incident, Martyrs Sohail Shahid Abesentia Funeral Prayers
لاہور، سانحہ نیوزی لینڈ، شہید سہیل شاہد کی لاہور میں غائبانہ نماز جنازہ ادا
نیوزی
لینڈ میں شہید ہونے والے لاہور کے نوجوان سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ
لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سوگواران نے بڑی تعدا د میں
شرکت کی۔
سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ شالا مارباغ میں ادا کی گئی۔ دو سال قبل اپنے بیوی بچوں کے
ساتھ نیوزی لینڈ جانے والے سہیل شاہد لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے رہائشی
تھے۔ سہیل شاہد کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے دوران شہید ہو گئے تھے۔
نمازہ
جنازہ میں اہل علاقہ کے علاوہ لاہور کے دوسرے علاقوں سے بھی سوگواران نے
کثیر تعداد میں شرکت کی۔اِس موقع پر شہید کے اہل خانہ اپنے پیارے کی وفات
پر غمزدہ دکھائی دئیے تو شہادت کا رتبہ ملنے پر فخر کا
اظہار بھی کرتے رہے۔
غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت
انتظامات میں کیے گئے تھے۔