اسلام آباد، حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسانی وسائل سے متعلق
سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی رفتارتیز کرنے
میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں۔ انسانی وسائل کی ترقی اور غربت کا خاتمہ حکومت کا منشور
ہے، سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے صوبوں سے مل کر کام کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ انسانی وسائل، تعلیم، صحت میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ
منافع بخش ہے، حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم
ہے۔ اسلامک بینکنگ میں مواقع بہتر کرنے کی ضرورت ہے،
پاکستانی بینک ڈیپازٹ کو درست انداز میں بروئے کارنہیں لا رہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، اس وقت مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ ریگولیشن ہیں۔