Mar 19, 2019 09:30 pm
views : 464
Location : Domestic Place
Islamabad- Kartarpur Corridor Opening Decision Historical, Says Dr Faisal
اسلام آباد، کرتارپور راہداری کھولنے کا
فیصلہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا
فیصلہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے، امید ہے کرتارپور راہداری
منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے تقریب سے خطاب میں کہا
ہمارا خطہ تاریخی، ثقافتی ورثہ کا گڑھ ہے، پاکستان میں یونیک ثقافتی تنوع
ہے، خطے کی ثقافت کی ترویج بہت اہمیت کی حامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے اہم مقامات
ہیں، عالمی ثقافتی ورثہ میں پاکستان کے6تاریخی مقامات شامل ہیں، وزارت
خارجہ میں گندھارافورم منعقد کروایاگیاتاکہ ثقافت کو ترویج کی جائے۔
ترجمان نے کہا ملک میں سیاحت خاص طور پر مذہبی سیاحت کےفروغ پر توجہ دی
جارہی ہے، کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک
سنگ میل ہے۔ امید ہے کرتارپور راہداری منصوبہ جلد مکمل
ہوجائے گا، اس کامقصد سکھ کمیونٹی کو اپنےتاریخی مذہبی مقام تک رسائی
دیناہے۔
خیال رہے کرتارپور رہداری پر آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے
مذاکرات میں کرتارپورراہداری پردونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے
جبکہ مذاکرات کااگلا دور2 اپریل کوواہگہ میں ہوگا۔