Mar 20, 2019 01:12 pm
views : 360
Location : NAB Headquarters
Islamabad- Zardari, Bilawal appear before NAB for interrogation in Park Lane case
اسلام آباد، آصف زرداری اور بلاول بھٹومنی لانڈرنگ کیس میں نیب
کے سامنے پیش
سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری منی لانڈرنگ کیس میں نیب
کے سامنے پیش ہوگئے جبکہ اس موقع پر پی پی پی کے مشتعل کارکنوں اور پولیس
میں جھڑپ ہوئی جس کے بعد درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کواپنا
بیان ریکارڈ کروادیا۔
اس موقع پر پی پی پی رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد نیب دفترکے باہر
موجود رہی اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ نیب دفتر کے باہرپولیس
اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور کارکنوں کی بڑی
تعداد پولیس کے تمام حصارتوڑتے ہوئے نیب دفترکے باہرپہنچ گئی اور بہت سے
افراد دفتر کے اندر بھی داخل ہوگئے۔
کارکنوں نے بلاول کی گاڑی کو بھی گھیرے میں لے لیا، پولیس اہلکاروں نے
لاٹھی چارج کرتے ہوئے کارکنوں کو نیب دفتر کے گیٹ سے دوردھکیلنے کی کوشش
کی، تاہم انہیں قابو کرنے میں پولیس مکمل طورپرناکام ہوگئی، اس دوران سیاسی
کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
نیب دفتر کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ ڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والے راستے کوبھی پولیس کی جانب سے بند کردیا گیاتھا۔
ذرائع
کے مطابق نیب ٹیم نے 100 سے زائد سوالات پر مشتمل سوال نامہ سابق صدر اور
بلاول بھٹوزرداری کو دیا اور ان سے پارک لین کمپنی سے متعلق سوا گھنٹے تک
پوچھ گچھ کی۔ نیب کی دونوں ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ کمروں میں آصف زرداری
اور بلاول کا بیان ریکارڈ کیا۔
بعدازاں نیب کو بیان ریکارڈ کروانے کے بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نیب ہیڈ کوارٹرز سے روانہ ہوگئے۔