Mar 20, 2019 02:37 pm
views : 430
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- CJP constitutes seven-member bench to define 'terrorism'
اسلام آباد، سپریم کورٹ نے دہشت گردی کی تعریف کے تعین کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فوجداری کیس کے دوران دہشت گردی کی تعریف کے
تعین کیلئے سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ بینچ کی
سربراہی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ خود کریں گے۔
اس موقع پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ 1997 سے تاحال یہ
طے نہیں ہو سکا ہے کہ کونسا کیس دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور دہشت
گردی کی تعریف کیا ہے؟ سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بنچ ان سوالات کے جوابات
ڈھونڈے گا اور حتمی فیصلہ سنائے گا۔
جھوٹی گواہی سے متعلق چیف جسٹس آصف سعید نے ریمارکس دیئے کہ جھوٹی گواہی
کی قانونی حیثیت پر بھی فیصلہ آج جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد سے یہ طے
ہوجائے گا کہ جھوٹے گواہ کی تمام گواہی مسترد ہوگی۔
واضح رہے کہ جھوٹی گواہی کا معاملہ 12 مارچ کو ایک قتل کیس کے درمیان سامنے
آیا تھا، چیف جسٹس نے جھوٹی گواہی کی وجہ سے قتل کے ملزمان کی رہائی پر
برہمی کا اظہار کیا تھا اور جھوٹی گواہی کے سدباب کے لیے سخت اقدام اُٹھانے
اور جھوٹی گواہوں کو عمر قید کی سزا دینے کا عندیہ دیاتھا۔