Mar 20, 2019 04:17 pm
views : 483
Location : Domestic Place
Lahore- A Women Protest against Rape, demand Justice
لاہور، زیادتی کا شکار خاتون کا انصاف کی عدم فراہمی پر اقدام خودسوزی کا انتباہ
ضلع لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا کی رہائشی خاتون فوزیہ عباس نے الزام عائد
کیا ہے کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جام اصغر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی عارف شاہ
اور اے ایس آئی عباس کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر مجھ سے زیادتی کی ہے۔
زیادتی کے خلاف کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی۔دو ماہ سے در در کی ٹھوکریں
کھاکر انصاف کیلئے لاہور پہنچی ہوں۔
لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے فوزیہ عباس کا کہنا تھا کہ قانون
کا محافظ ایس ایچ او تھانہ سٹی عارف شاہ تھانہ میں خواتین پر تشدد کرتا ہے
اور دھمکیاں دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے بچوں نے میرے ساتھ زیادتی کا واقعہ اپنی آنکھوں سے
دیکھا ہے۔ میں وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف فراہم
کیا جائے بصورت دیگر میں اقدام خودسوزی کرلوں گی۔