Mar 20, 2019 04:20 pm
views : 476
Location : Domestic Place
Lahore- Lady Health Workers sit-in continue
لاہور، خواتین ہیلتھ ورکرز کا اپ گریڈیشن کیلئے تیسرے روز بھی دھرنا جاری
آل پاکستان نیشنل ہیلتھ پروگرام ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت خواتین ہیلتھ
ورکرز کا اپ گریڈیشن کیلئے تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ احتجاجی دھرنے کی
شرکاء خواتین کی جانب سے مسلسل نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وزارت صحت پنجاب کے دفتر کے باہر بیٹھے دھرنا مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری
اپ گریڈیشن نہیں کی جارہی۔ جب تک ہماری اپ گریڈیشن نہیں ہوگی تب تک ہم
دھرنا جاری رکھیں گے۔
صدر نیشنل نیشنل ہیلتھ پروگرام ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب رخسانہ انور کا
کہنا ہے کہ ہم یہاں تین دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں
اپ گریڈ کیا جائے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ہم بلیک
میلنگ کررہی ہیں لیکن ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نوٹیفکیشن کے اجراء تک
ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
دھرنے میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکر مدیحہ بی بی کا کہنا تھا کہ میں 1998ء سے
کام کررہی ہوں، پولیو مہم کے دوران ہم جس کے گھر جاتے ہیں وہ ہمیں اندر
داخل نہیں دیا جاتا، ہم لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ ہمارے دھرنے میں تین دن
گزرنے کے باوجود کوئی بھی حکومتی نمائندہ نہیں آیا۔ ہماری بات کوئی بھی
سننے کیلئے تیار نہیں ہے۔