کراچی، زلفی بخاری نے ورکرز ریمیٹنس کاونٹرکا افتتاح کر دیا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کراچی میں
ورکرز ریمیٹنس کاونٹرکا افتتاح کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا
کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ بلاول زرداری کے کیسز تھے ورکرز چوروں کو تحفظ
دینے نکلے ہیں، غلط کام پر سینہ زوری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا بنتا
ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرا رہے
ہیں، کراچی میں اوورسیز پاکستانیوں کی زمین سے قبضہ خالی کرانا اسی لیے
مشکل ہے کہ یہاں مافیا کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا جہانگیر ترین ملک کے سب
سے بہترین زرعی ماہر ہیں انکی خدمات حاصل کرنے کے لیے انہیں کابینہ اجلاس
میں شرکت کے لیے بلایا گیا۔
اس موقع پر نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے
والے پاکستانی کو بینکنگ چینلز میں لانے کیلئے ورکرز ریمیٹینس کاؤنٹر کا
افتتاح کیا گیا ہے تاکہ یہاں پر ان کا اکاؤنٹ ہو اور وہ جب باہر سے پیسے
بھیجیں تو آفیشل چینل میں آئیں۔
ترجمان نیشنل بینک سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بیرون
ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے ایک قدم اٹھایا ہے۔ جس میں وزارت
بیرون ملک مقیم پاکستانیز، اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی معاونت حاصل کی
گئی ہے۔ نیشنل بینک نے اس حوالے سے بوتھ قائم کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ
جو بھی پاکستانی باہر جائے تو نیشنل بینک میں پہلے اپنا اکاؤنٹ کھلوائے۔