کراچی، اخروٹ بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار
اخروٹ
کھانے کی عادت بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے اور ذیابطیس ٹائپ ٹو سے تحفظ دینے
میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں
اخروٹ کھانا بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی
ریگولیٹ کرتا ہے۔اس کی وجہ اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جو
فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاکر گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں۔
ویسے
تو بازار اور مارکیٹوں میں اخروٹ اٹھارہ سو روپے سے دو ہزار روپے کلو
فروخت ہورہے ہیں جو کہ غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہے لیکن صاحب ثروت
افراد اخروٹ کا استعمال کرکے طبی فوائد حاصل کرتے ہیں۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ اخروٹ کی جیسے دماغ جیسی شکل ہے ویسے ہی دماغ
کیلئے بہت فائدہ مند ہے، ایک حدیث میں بھی آیا ہے کہ دماغی امراض کیلئے70
اخروٹ لیں اور گرم ریت کے اندر دبائیں اور پھر 70 مرتبہ سورۃ الحمدو پڑھیں
اور روزانہ صبح ایک اخروٹ کھائیں تو حافظہ تیز ہوجائے گا اور جسمانی
کمزوری کیلئے بہت مفید ہے۔ یہ قدرتی کولسٹرول ہے ۔
ایک اور شہری نے بتایا کہ اخروٹ بہت ساری چیزوں کیلئے کام آتا ہے۔ اخروٹ سے
دوائیاں بھی بنائی جاتی ہیں۔ اخروٹ جسم کے اندر موجود گرمائش کو ختم کرتا
ہے۔ اخروٹ کے استعمال سے دماغ اور آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے۔ اخروٹ کے
بے شمار فوائد ہیں۔