Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 20, 2019 09:00 pm views : 482

Location : Zardari House

Islamabad- Bilawal demands release of arrested PPP workers
  • Urdu

اسلام آباد،  حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہے، کسی احتجاج کی کال نہیں دی، کارکن پرامن تھے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہے، کسی احتجاج کی کال نہیں دی، کارکن پرامن تھے۔
نیب میں پیشی کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے پاکستان میں غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتا ہوں۔ میں نے کسی احتجاج کی کال نہیں دی تھی۔ میری نیب پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے تھے لیکن انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو نتائج کی خود ذمہ دار ہو گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ پرامن کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے لیکن اگر ایسا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی کو اقدام اٹھانا پڑے گا۔ غیر جمہوری رویے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ کیس نیب کا بنتا ہی نہیں، یہ کیا مذاق ہے کہ مجھے نیب طلب کر رہی ہے۔ ظلم اور ناانصافی کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ احتساب سلیکٹو نہیں بلکہ سب کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب کی تاریخ کسی سے چھپی نہیں، افسوس کی بات نیب کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر سیاست دان کیخلاف کرپشن کیسز بنایا جاتا ہے۔ ایک سال سے بھی کم عمر تھی جب کمپنی کا شیئر ہولڈر بنا۔ سابق چیف جسٹس صاحب نے بھی میرے بارے کہا کہ بے گناہ ہوں لیکن ان کے حکم کے باوجود میرا نام نہیں نکالا گیا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved