Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 21, 2019 02:10 pm views : 462

Location : Accountability Courts

Karachi- Court grants NAB 10-day extension in Agha Siraj Durrani’s remand
  • Urdu

کراچی، آغا سراج کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

 احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری مرتبہ توسیع کردی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت آغا سراج درانی نے عدالت میں کہا کہ میری فیملی کو ملزم بنایا جارہا ہے، اس پر عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے مکالمہ کیا کہ اپنے بارے میں بتائیں۔
ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا ہوا ہے، نہ وہاں روشنی ہے اور نہ کوئی اخبار ٹی وی، گھر والوں سے نہیں ملنے دیا، میرے باورچی کو پکڑ لیا گیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ باورچی کے اکاوئنٹ میں بڑی بڑی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں اس لیے پکڑا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے پچھلی دفعہ شکایت کی تھی جس پر کمرے میں اے سی لگا دیا ہے، یہ 12 بجے اٹھتے ہیں، ناشتہ کرتے ہیں اور اخبار پڑھتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا 15 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے نیب کی 15 روز کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کا 10 روز کا ریمانڈ دیتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں تیسری مرتبہ توسیع کردی۔
اس سے قبل عدالت ملزم کا 21 فروری، یکم مارچ اور 11 مارچ کو جسمانی ریمانڈ دے چکی ہے۔
واضح رہےکہ نیب نے 20 فروری کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved