کراچی، عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی کے
علاقے گلشن اقبال میں 17 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی
جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق
متعدد افراد جان بچانے کیلئے عمارت کی چھت سے رسی کے ذریعے نیچے اترے جبکہ
کئی افراد اب بھی عمارت کی چھت پر جمع ہیں جنہیں ریسکیو کی مدد سے نیچے
اتارا جارہا ہے۔
عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل موقع پر
پہنچ گئی ہیں۔
ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز
فوری آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیے جارہے ہیں اور ہائیڈرنٹس سیل کے افسران
کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیا جارہا ہے۔
آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ
کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر بلدیات بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ان کا
کہنا تھا کہ بار بار یہ بات ہم کرتے رہتے ہیں جو لوگ اس طرح کی عمارتیں
بناتے ہیں وہ بھی اسی شہر اور معاشرے کے رہنے والے لوگ ہیں ان عمارتوں میں
جو لوگ بستے ہیں وہ بھی انہی کے رشتہ دار ہوسکتے ہیں۔ حفاظت کے تمام تقاضے
پورے کرتے رہنے چاہیں، ہمارے ادارے اپنے طور پر کوششیں کرتے ہوں گے ۔ پچھلے
کئی ماہ میں اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں۔یہ عمارت بڑی عمارت ہے میں حفاظت
کے انتظامات نہ ہوں تو بہت تشویشناک بات ہے۔
ایک
فائر فائٹر کا کہنا تھا کہ پینک کی وجہ سے لوگ بھاتے ہوئے چلے گئے ایک
دوسرے سے ٹکرائے وہ زخمی ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سات
گاڑیاں کام کررہی ہیں۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔چوتھی منزل پر
اے سی کے آؤٹر پر آگ لگی تھی۔