Mar 21, 2019 02:27 pm
views : 510
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- SC accepts Bahria Town’s offer to pay Rs460 bn in 7 years
اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی
سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسے کراچی میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے
بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے
بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف ریفرنس دائر
کرنے سے روکتے ہوئے فیصلہ دیا کہ بحریہ ٹاؤن اپنے پلاٹس فروخت کر سکتا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ بحریہ ٹاؤن 460 ارب روپے کی رقم 7 سال میں ادا کرے گا۔
فیصلے کے مطابق نیب کو سندھ حکومت یا بحریہ ٹاؤن کے خلاف آئندہ کوئی بھی
کیس دائر کرنے سے قبل پہلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے اجازت لینی
ہوگی۔