Mar 21, 2019 04:47 pm
views : 474
Location : different areas
Islamabad- Malaysian PM Welcomes Preparation
اسلام آباد، ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا پرتپاک استقبال کرنے کیلئے تیاریاں مکمل
ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے استقبال
کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملائیشین پرچموں اور ڈاکٹر مہاتیر
محمد سمیت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی تصاویروں
سے سجادیا گیا۔
برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا پرتپاک استقبال کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج
اسلام آباد پہنچیں گے۔ مہاتیر محمد وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے
23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملائیشین وزیر اعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح
کا وفد اور اہم کاروباری شخصیات پاکستان آئیں گی۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ملائیشیاء کے ساتھ برادر
اسلامی ملک ہونے کے ناطے نہ صرف پہلے سے اچھے تعلقات ہیں بلکہ پاکستان اور
ملائیشیا کے معاشی طور پر اور او آئی سی کی وجہ سے کچھ گہرے روابط بھی ہیں۔
ہم ایشین ٹائیگر بننے کا خواب دیکھتے تھے مگر ملائیشیاء کو ڈاکٹر مہاتیر
محمد نے بہت آگے پہنچایا اور دنیا کی ہر وہ چیز جو جاپان سے درآمد کی جاتی
تھی آج وہ ملائیشیاء میں بنائی جارہی ہیں۔
ایک اور شہری کا کہناتھا کہ تاریخ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو ڈاکٹر مہاتیر
محمد نے ملائیشیاء کی معیشت کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ اتھارٹیز کے پاس
بہت اچھا موقع ہے کہ ان سے کچھ سیکھ لیں۔ جو انہوں نے اپنایا اور دنیا نے
سراہا کہ ملائیشیاء مضبوط معیشت کی صورت میں دنیا کے سامنے ہے۔ پاکستان کو
بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو
خوش آمدید کہتے ہیں۔