Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 21, 2019 06:44 pm views : 370

Location : Iwan Karkunan-e- Pakistan

Lahore- Nazarya-e-Pakistan Trust Organizes Sesion regards World Water Day
  • Urdu

لاہور، بھارت کی آبی جارحیت عالمی سطح پر اٹھائی جائے، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا مطالبہ

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائد اعظم لاہور میں عالمی یوم آب کے سلسلے میں ایک فکری نشست بعنوان بھارتی آبی جارحیت سے درپیش خطرات منعقد کی گئی۔
نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کو عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاؤں پر غیر قانونی طریقے سے آبی ذخائر کی تعمیر کررہا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے، اس ضمن میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ مسلسل آواز بلند کررہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت نہ صرف بھارت سے بات کرے بلکہ عالمی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فورمز پر یہ مسئلہ اٹھائے تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہوسکے۔
مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کی آبی جارحیت کو ہلکا نہ لے ،اس کو پوری دنیا میں اجاگر کریں اور عالمی عدالت انصاف جائیں اور بھرپور انداز میں پاکستان کا موقف پیش کرے۔ جس پانی اور دریاؤں پر بھارت کا حق نہیں ہے تو پھر بھارت ہمارے دریاؤں پر کیوں آبی ذخائر بنارہا ہے، بھارت کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف بہنے والے مشرقی دریاؤں ستلج، بیاس اور راوی کا سارا پانی اپنی حدود میں بند کرنے کے منصوبے مکمل کرنے کے بعد بھارت پاکستان کے باقی ماندہ مغربی دریاؤں چناب، جہلم ، سندھ اور ان کے معاون ندی نالوں پر بڑے بڑے ڈیم بنانے ،بیراج تعمیر کرنے، رابطہ نہر یں نکالنے اور ان دریاؤں کا رخ کلی طور پر شمال سے جنوب کی طرف موڑ کر اپنی حدود میں بند کرنے کے متعلق تین سو سے زائد غیر قنانوی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved